ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا انٹرنیشنل ڈیف کرکٹ ٹرافی کیلئے کیمپ کاآغاز

ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا انٹرنیشنل ڈیف کرکٹ ٹرافی کیلئے کیمپ کاآغاز

  

لاہور (پ ر) پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے 6 مارچ کو دوبئی میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل ڈیف کرکٹ ٹرافی کیلئے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ لگا لیا جس کیلئے پورے پاکستان کی 12 ریجن کی ٹیموں میں ڈیف ایسوسی ایشن اسلام آباد میں ٹورنامنٹ کروایا گیا جسکی نگرانی چیف سلیکٹر میاں جاوید علی نے کی، ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد کی سلیکشن کی گئی اور انکی مزید کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ لگا اس موقع پر چیف سلیکٹر میاں جاوید علی نے کہا کہ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور نیشنل اکیڈمی کے طرز پر ڈیف کرکٹ اکیڈمی بھی بنائی جائیگی، جس کیلئے مخیر خصرات سے درخواست ہے کہ وہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے آگے آئیں،اس موقع پر چیئرمین ڈیف ایسوسی ایشن عبد السلام، جنرل سیکرٹری عرفان معراج، فنانس سیکرٹری عثمان غنی، منیجر ٹیم ظہیر الدین بابر، طارق شہزاد سندھو، محمد عمران، سلیم اقبال بھٹی، حاجی محمد ریاض، سھراب خان، امیتاز علی یاسین بھی موجود تھے ، کیمپ کی افتتاحی تقریب میں جنرل راحیل شریف لورز فورم کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے ڈیف کرکٹ ٹیم پاکستان کیلئے 25 ہزار مالی امداد کا بھی اعلان کیا اور میاں جاوید علی کے چیف سلیکٹر منتخب ہونے پر مٹھائی بھی تقسیم کی ، انہوں نے کہا کہ راحیل شریف لورز فورم ڈیف کرکٹ ٹیم کی ہر قسم کی مالی امداد کریگی اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -