کامن ویلتھ کرکٹ ٹیم کادورہ،پی سی بی حکومت سے سیکورٹی کا طلبگار
دبئی(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان سے ستمبر میں کامن ویلتھ ٹیم کے دوریپاکستان کی منظوری مانگی ہے۔ حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پی سی بی غیر ملکیوں کو سربراہ مملکت کی مساوی سیکیورٹی فراہم کرنا چاہتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کامن ویلتھ ٹیم میں ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں کے تین تین کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اس دورے کو پاکستان کرکٹ میں اعتماد کی بحالی کی جانب ایک پیش قدمی قرار دیا جارہا ہے۔
کیوں کہ اگر آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑی اس ٹیم کے ساتھ پاکستان آگئے تو پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کا کیس مضبوط ہوجائے گا۔ بورڈ حکام میچز تمام بڑے شہروں میں کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔