بحریہ ٹاؤن میں تیسری بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شِپ کا انعقاد

بحریہ ٹاؤن میں تیسری بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل ویمن سکوائش چیمپئن شِپ کا انعقاد

  

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن میں مسلسل تیسرے سال انٹرنیشنل ویمن سکوائش چیمپیئن شِپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں انڈونیشیا ، ملائشیا، مصر ، ہانگ کانگ اورساؤتھ افریقہ کی خواتین ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سفاری کلب بحریہ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کموڈور (ر) الیاس وائس چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاؤن ، عامر نواز سیکر یٹری پاکستان اسکوائش فیڈریشن اور مسز سطوت بابر ڈائریکٹر پراجیکٹس نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کموڈور (ر) الیاس نے بحریہ ٹاؤن کے مُلکی سطح میں خواتین اسکوائش کے فروغ کی خدمت پر روشنی ڈالی اور صحتمند کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا ۔انہوں نے چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حُسین کے خواتین کے لئے یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے وثن اور پاکستان کا مثبت چہرہ اُجاگر کرنے کی پالیسی کی بھی وضاحت کی ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بحریہ ٹاؤن مستقبل میں بھی ایسے مقابلوں کا انعقاد کرتا رہے گا۔اس موقع پر سیکریٹری اسکوائش فیڈریشن عامر نواز نے چیمپئن شِپ کے انعقاد کو فیڈریشن کی سرپرستی میں لیا اور بتیا کہ یہ چیمپیئن شِپ باقاعدہ اسکوائش ایسوسی ایشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ اور منظور شدہ ہے۔انہوں نے بحریہ ٹاؤن کی ویمن سپورٹس میں خدمات کو سراہا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بحریہ ٹاؤن مسلسل یہ تیسرے سال ویمن سکوائش چیمپئن شِپ کا انعقاد کر رہا ہے۔گزشتہ سال بھی بھارت، سلواکیہ، مصر، ملائشیا، ہانگ کانگ، جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سکوائش پلیئرز نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے جبکہ ٹورنامنٹ پاکستانی ٹاپ سیڈ ماریہ طور نے جیتا تھا جو اس بار اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -