قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے لئے اسلام آباد کراٹے ٹیم کے ٹرائلزکل ہونگے

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے لئے اسلام آباد کراٹے ٹیم کے ٹرائلزکل ہونگے

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نے قائداعظم بین الصوبائی گیمز کیلئے اسلام آباد کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز (کل) جمعہ کو سہ پہر تین بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں ہونگے، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الحق نے بتایا کہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے مرد اور خواتین 23 سا ل سے کم عمرکھلاڑی شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں شرکت کے خواہش رکھنے والے کھلاڑی عمر کے ثبوت کے لئے شناختی کارڈ یا ب فارم اپنے ہمراہ ضرور لائیں، اعجاز الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں حصہ لے گی جو پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام اپریل میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائیگی جس میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان ،اسلام آباد،آزادجموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -