سعیدہ امتیاز بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں بڑی سکرین پر جگہ بنانے میں بری طرح ناکام

سعیدہ امتیاز بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں بڑی سکرین پر جگہ بنانے میں بری طرح ...

  

لاہور(فلم رپورٹر) ٹاپ ماڈل سعیدہ امتیاز بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں بڑی سکرین پر جگہ بنانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں جس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ پر توجہ مرکوزکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعیدہ امتیاز نے عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم’’کپتان‘‘کے ذریعے کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا کیونکہ اس سے پہلے وہ امریکہ میں مقیم تھیں،مذکورہ فلم میں انہیں جمائما خان کے کردار میں کاسٹ کیا گیا لیکن بعض وجوہات کی بنا پر یہ فلم آج تک ریلیز نہیں ہوسکی جس کے بعد سعیدہ امتیاز نے بالی وڈ میں قدم رکھا جہاں انہوں نے دو فلمیں سائن کی جن میں سے ایک ریلیز ہوکر ناناکامی سے دوچار ہوچکی ہے جبکہ دوسری زیر تکمیل ہے لیکن اس کی کاسٹ بھی بی کلاس فنکاروں پر مشتمل پر ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعیدہ امتیازکو پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کی پیشکش کی گئی مگر ان کے زیادہ معاوضے کی وجہ سے کوئی انہیں کاسٹ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کے بعد اب سعیدہ امتیازنے اب اپنی توجہ مکمل طور پر ماڈلنگ پر مرکوزکرلی ہے۔

مزید :

کلچر -