ڈرامہ سیریل’’یہی ہے زندگی‘‘ کا سیزن ٹو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے

ڈرامہ سیریل’’یہی ہے زندگی‘‘ کا سیزن ٹو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار سعود کی پروڈکشن میں ڈرامہ سیریل’’یہی ہے زندگی‘‘ کا سیزن ٹو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے جس کی کاسٹ میں جویریہ سعود،ناہید شبیر،وقاص خان،حمیرا علی،نعیمہ گرج اور سعود سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔اس بارے میں سعود نے بتایا کہ اس ڈرامے کا پہلا سیزن بہت ہی مقبول ہوا تھا جس کے بعد ہم نے ایک اور سیریل بھی بنائی تاہم اکثر لوگوں کاخیال تھا کہ ہمیں’’یہی ہے زندگی‘‘کو دوباہ بنانا چاہیئے کیونکہ ناظرین اسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا تھا لہذہ ہم نے سیزن ٹو بنالیا۔مجھے یقین ہے کہ ناظرین اس بار بھی’’یہی ہے زندگی‘‘کو پسند کریں گے

کیونکہ ڈرامے کی کہانی عام لوگوں کی زندگی کے بہت قریب ہے۔

مزید :

کلچر -