لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام رابعہ رحمان کی کتاب’’متاعِ وطن‘‘ کی تقریب پذیرائی

لاہورآرٹس کونسل کے زیراہتمام رابعہ رحمان کی کتاب’’متاعِ وطن‘‘ کی تقریب ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل(الحمراء) کے زیراہتمام نامور کالم نگار رابعہ رحمان کی کتاب’’متاعِ وطن‘‘ کی تقریب پذیرائی 27 فروری 2016ء بروز ہفتہ سہ پہر 3:00بجے الحمراء ہال نمبر IIمیں منعقد ہوگی ،جس کی صدارت مجیب الرحمان شامی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی عندلیب آفتاب ہونگی۔اظہار خیال کرنے والوں میں ڈاکٹر مجاہد کامران،ڈاکٹر اختر شمار، جنرل (ر) راحت لطیف،کیپٹن(ر)عطاء محمد خان،سلمان غنی،صوفیہ بیدار ،ڈاکٹر راشدہ اور ناصر بشیر شامل ہیں۔واضح رہے رابعہ رحمان نے اپنی اس تصنیف ’’متاعِ وطن‘‘میں سانحہ پشاورآرمی پبلک سکول کے شہدہ کو اپنا موضوع بنایا ہے۔

مزید :

کلچر -