طویل تجربے کی بنیاد پر اچھی فلم بناسکتا ہوں،اداکارفیصل رحمان

طویل تجربے کی بنیاد پر اچھی فلم بناسکتا ہوں،اداکارفیصل رحمان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیصل رحمن ذاتی فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کا آغاز جلد ہی لاہور میں ہوگا۔اس بات کا انکشاف فیصل رحمن نے’’پاکستان‘‘سے ملاقات میں کیا۔فیصل رحمن نے بتایا کہ فلم کی ڈائریکشن بھی میں خود دوں گا کیونکہ طویل تجربے کی بنیاد پر اچھی فلم بناسکتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگ مجھے سے یہ سوال کرتے رہتے تھے کہ میں فلموں میں کام کیوں نہیں کررہا ،چونکہ میرے پاس بولنے کو کچھ نہیں ہوتا تھا اس لئے میں خاموش تھا،میں سمجھتا ہوں کہ مجھے فلم میں کام کرنے کی بجائے کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنا چاہیئے یہی وجہ ہے کہ میں اپنی کسی اور سے بنوانے کی بجائے اس کی ڈائریکشن خود دے رہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں ٹی وی پر کام کررہا ہوں لیکن اس وقت میری ساری توجہ اپنی فلم پر مرکوز ہے جس کا سکرپٹ اور میوزک مکمل ہوچکا ہے اور ان دنوں کاسٹ پر کام کررہا ہوں جس کی تکمیل کے بعد شوٹنگ شروع کردوں گا۔فلم کی کاسٹ میں نئے اور پرانے لوگ شامل ہیں جن کے بارے میں تمام تفصیلات جلد ہی منظرعام پر لاؤں گا۔

مزید :

کلچر -