پی ٹی وی لاہور سینٹر پنجابی موسیقی کے سٹیج شو’’ جی آیا ں نوں‘‘ کی ریکارڈنگ
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلیویژن لاہور سینٹرمیں پنجابی موسیقی کے سٹیج شو’’ جی آیا ں نوں‘‘ کی ریکارڈنگ کی گئی ہے ۔ پروگرام میں منظور مغل،ابراہیم فیض،سائیں محمدعلی، مظہرراہی ، سیمی شاہ،شبانہ عباس اورظلِ ہما،صبا،فوزیہ کے منوا سسٹرز گروپ نے گلوکاری کے جوہر دکھائے اور حاضرین سے داد وصول کی۔شعرا خاقان حیدرغازی ،محمد اقبا ل سروبہ اور محمد ایاز نے بھی شو میں شرکت کی ۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض یاسر سجاد قریشی اور سحر ملک نے انجام دئیے۔پنجابی سٹیج شو جی آیاں نوں سینئرپروڈیوسرسیف الدین نے پیش کیا اورراجہ فخر عباس نے انہیں اسسٹ کیا ۔حاضرین نے سٹیج شو میں گلوکاروں اور موسیقاروں کے فن کو سراہا ۔