ماہ نور،نسیم وکی اور ہنی شہزادی کی ذولفقار مانا کے ڈیرہ پر صلح

ماہ نور،نسیم وکی اور ہنی شہزادی کی ذولفقار مانا کے ڈیرہ پر صلح
 ماہ نور،نسیم وکی اور ہنی شہزادی کی ذولفقار مانا کے ڈیرہ پر صلح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ماہ نور،نسیم وکی اور ہنی شہزادی کے درمیان جاری لڑائی کا ڈراپ سین ہوگیا ہے گزشتہ روز چوہدری ذوالفقار مانا کے ڈیرہ پرتینوں کی صلح ہوگئی اس صلح میں شوبز کی معتبر شخصیات سخی سروربٹ،جونی ملک،حاجی احسان اور قیصر ثناء اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔ماہ نور،نسیم وکی اور ہنی شہزادی نے تمام معتبر شخصیات کی موجودگی میں عہد کیا کہ وہ آئندہ مل جل کر رہیں گے اور اکٹھے کام بھی کریں گے۔صلح کی خوشی میں چوہدری ذوالفقار مانا نے تمام لوگوں کی مچھلی اور مٹھائی سے تواضع کی۔شوبز حلقوں نے ان تینوں فنکاروں کے درمیان صلح کو خوش آئند قرار دیا ہے سب کا کہنا ہے کہ ایسی باتوں سے اجتناب کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -