کریتی سینن نے تیراکی سیکھنا شروع کر دی

کریتی سینن نے تیراکی سیکھنا شروع کر دی
 کریتی سینن نے تیراکی سیکھنا شروع کر دی

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے تیراکی سیکھنا شروع کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریتی سینن اپنی نئی فلم’’رابطہ‘‘ میں شوشانت سنگھ کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔اداکارہ نے پانی میں جانے سے ڈر لگنے کے باوجود فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے تیراکی شروع کر دی ہے ۔کریتی سینن روزانہ صبح ایک گھنٹے کے لئے تیراکی کی تربیت حاصل کر تی ہیں۔اداکارہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تیراکی نہیں آتی تھی اور اب ان کا پانی میں جانے کا خوف آہستہ آہستہ کم ہوتا جا رہا ہے۔

مزید :

کلچر -