مایا علی اپنی سیریل’’من مائل‘‘کی کامیابی کے بارے میں پرجوش
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ مایا علی اپنی سیریل’’من مائل‘‘کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ مایا علی ان دنوں سوشل میڈیا پر سیریل کی پبلسٹی بہت زیادہ کررہی ہیں جس پر بعض لوگوں نے یہ تک بھی کہا کہ شاید اس کی پروڈیوسر خود مایا علی لیکن مایا کا کہنا ہے کہ’’من مائل‘‘ ایک بہت ہی مختلف سکرپٹ ہے جس پر بہت محنت کی گئی ہے میں اس کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔ جہاں تک پبلسٹی کا سوال ہے تو اس پر کسی کو اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ سب نے بہت محنت کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان دنوں سیریل نجی چینل سے آن ائیر ہے اس ڈرامے میں مایا علی کے مقابل حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار کیا ہے ۔