حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی طرف سے احتجاجی دھرنے اور ہڑتال کی کال کی حمایت

حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی طرف سے احتجاجی دھرنے اور ہڑتال کی کال کی حمایت

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کشمیری دانشورایس اے آر گیلانی کی گرفتاری اوربھارتی ریاستوں میں کشمیری طلبا ء کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) اورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کی طرف سے جمعہ کو احتجاجی دھرنے اور ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماؤں زمردہ حبیب، غلام محمد خان سوپوری،فریدہ بہن جی،بیرسٹر عبدالمجید ترمبو ، محمد یوسف میر اور ظفر اکبربٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میں احتجاجی دھرنے اور ہڑتال کی کال کی حمایت کا اعلان کیا ۔

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور دیگر نے بھی اپنے بیانات میں دھرنے اور ہڑتال کی حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے جنرل سیکریٹری شبیر احمد شاہ نے کشمیری دانشورایس اے آر گیلانی کی گرفتاری اوربھارتی ریاستوں میں کشمیری طلبا ء کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کوریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیتے ہوئے جمعہ کو احتجاجی دھرنے اور ہفتہ کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی تھی ۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چےئرمین محمد یاسین ملک نے بھی ایس اے آر گیلانی کی گرفتاری کے خلاف ہفتے کو ہڑتال کی کال دی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -