جنوبی افریقہ زکاء وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے، وزیر صحت

جنوبی افریقہ زکاء وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے، وزیر صحت

  

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ زکاء وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر صحت ارون موٹسولٹی نے کہا کہ زکا ء وائرس سے متعلق خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہئے، یہ کوئی نئی بیماری نہیں ہے،1947میں بھی زکا ء وائرس نمودار ہوا تھا لیکن اسے ختم کر دیا گیا۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ محکمہ ہیلتھ اس سے نمٹنے کے لئے ہوم ورک کر چکا ہے،اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئیں ہیں۔کیونکہ حال ہی میں ایبولہ وائرس پر بھی محکمہ ہیلتھ نے قابو پا لیا تھا،ارون موٹسولٹی نے مزید کہا کہ شہریوں کو بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،حکومت نے اس سے نمٹنے کے لئے مکمل بندوبست کر لیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -