نائیجر کی اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی انتخاب کے جاری کئے جانے والے جزوی نتائج کو مسترد کردیا
نیامے (اے پی پی) نائیجر کی اپوزیشن جماعتوں نے حالیہ صدارتی انتخاب کے جاری کئے جانے والے جزوی نتائج کو مسترد کردیا۔ نائیجر کے انڈیپنڈنٹ نیشنل الیکٹورل کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے اتوار اور پیر کو ہونے والی پولنگ کے جزوی نتائج جاری کردیئے تاہم اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے ترجمان ابوبکر سیزے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ صدارتی انتخاب کے اب تک جاری کئے گئے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔