سانبہ میں شہری کے قتل کیخلاف پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ ، ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی

سانبہ میں شہری کے قتل کیخلاف پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ ، ضلعی انتظامیہ ...

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں ریجن کے علاقے سروڑہ سانبہ میں بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل اورجموں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے گوجروں کے مکانات منہدم کرنے کے خلاف گوجر بکروال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور گجر بکروال کانفرنس نے پریس کالونی سرینگرمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سانبہ کے خلاف نعرے لگائے اور پتلا نذر آتش کیا۔احتجاج میں شامل افراد نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے اور وہ ’’قاتلوں کو سزا دو ،ہم کیا چاہتے انصاف ،ضلعی انتظامیہ سانبہ ہائے ہائے اورظلم بند کرو ‘ جیسے نعرے بلند کرر ہے تھے ۔

شرکاء نے میڈیا کو اس موقع پر بتایا کہ جموں میں دانستہ طورپر گوجروں کو نشانہ بناتے ہوئے انکے گھروں کو منہدم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پولیس ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اورشرپسندوں کی ایماپریہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندو شرپسندعناصرکشمیری عوام کی سا لمیت کوتارتارکرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں اورعلاقے میں فرقہ واریت کو ہوادی جارہی ہے ۔ انہوں نے پولیس کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل اورمخصوص طبقے کے خلاف کارروائی کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔بعدازاں مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہو گئے ۔

مزید :

عالمی منظر -