برطانیہ، پاور اسٹیشن کی عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

برطانیہ، پاور اسٹیشن کی عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

  

لندن (بیورورپورٹ) برطانیہ کے علاقے اکسفورڈ شائر میں پاور اسٹیشن کی عمارت گرنے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اکسفورڈ شائر کے پاور اسٹیشن کی عمارت گرانے کاکام جاری تھا کہ اچانک زور داردھماکا ہواجس کے باعث عمارت ایک دم منہدم ہو گئی۔ عمارت گر نے کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور متعدد ذخمی ہوگئے۔فائر اینڈ ریسکیو سروس چیف کے مطابق مذکورہ مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں جبکہ عمارت کے گرنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -