امریکی وزیر خارجہ انسانی حقوق کی صورتحال پر بات چیت کیلئے کیوبا جائیں گے

امریکی وزیر خارجہ انسانی حقوق کی صورتحال پر بات چیت کیلئے کیوبا جائیں گے

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی صورتحال پر بات چیت کے لئے کیوبا جائیں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیری نے امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے سامنے کہا کہ وہ ایک یا دو ہفتے کے اندرکیوبا جائیں گے جہاں خصوصی طور پر انسانی حقوق کے بارے میں بات چیت ہوگی۔اْنھوں نے کمیٹی کو بتایا کہ کیوبا میں حقوقِ انسانی کی صورت حال کے بارے میں امریکا کی تشویش ابھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر اوباماکو توقع ہے کہ وہ کیوبا کے عوام کے ساتھ مستقبل کے بارے میں گفتگو کے اپنے ایجنڈا کو آگے بڑھائیں گے جس میں وہ عوام کے حقوق کی پاسداری پر زور دیں گے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ صدر براک اوباما کے دورہ کیوبا سے قبل ہوگا جو اگلے ماہ ہونے والا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -