مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں: راشد بشیر سیال، مشتاق احمد

مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں: راشد بشیر سیال، مشتاق احمد
مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں: راشد بشیر سیال، مشتاق احمد

  

جوہانسبرگ( بیورورپورٹ ) مسلم لیگ ن کیپ ٹا ؤن کے صدر راشد بشیر سیال اور سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں،وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میاں برادران ہمہ وقت کوشاں ہیں اورعوامی فلاح و بہبود حکو مت کی بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ دور حاضر کے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوناپڑے گا اس کے بغیرہم وقت کے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے بیروزگاری،دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ہر قسم کی سازشوں،تنقید اور عدم تعاون کے باوجود کرپشن، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین دیگر منصوبے عوام کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تحفہ ہے جس کو عالمی معیار کے مطابق سفری سہو لیات دستیاب ہو ں گی انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کام نہیں چلے گا ،پاکستان مسلم لیگ(ن) اپوزیشن کی مثبت تنقید کو ویلکم کرے گی مگر اپوزیشن کو بھی تنقید برائے تنقید کی روش ترک کرنا ہوگی،اپوزیشن ملکی ترقی کے قومی ایجنڈے پر حکومت کا ساتھ دے،مثبت تجاویز دی جائیں۔

مزید :

عالمی منظر -