یونان اور اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

یونان اور اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

  

جنیوا (اے پی پی) رواں برس اب تک یونان اور اٹلی پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطبق یہ بات انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے جنیوا اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 97 ہزار سے زیادہ مہاجرین اور تارکین وطن یونان جبکہ ساڑھے سات ہزار سے زیادہ اٹلی پہنچے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران ترکی سے یورپ پہنچنے کی کوشش میں 410 مہاجرین اپنی جان کی بازی بھی ہارے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -