مریم نواز شریف سے ایکومین فنڈز کی سربراہ جیکولین نوو گرٹز کی ملاقات

مریم نواز شریف سے ایکومین فنڈز کی سربراہ جیکولین نوو گرٹز کی ملاقات

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے ایکومین فنڈز کی سربراہ مس جیکولین نوو گرٹز سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق مس جیکولین نے پاکستان میں محروم طبقہ کیلئے مریم نواز کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صحت ، تعلیم اورنوجوانوں کیلئے روزگارپروگرام میں مریم نواز کے کردار کو شاندار قرار دیتے ہوئے انکی تعریف کی۔ جیکولین کا کہنا تھا کہ مریم نواز ان شعبوں میں بہتری کیلئے قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ مریم نواز نے ایکومین فنڈز کے پاکستان میں سرمایہ کاری اورانٹرپرینیورشپ کے فروغ میں کردار کو سراہتے ہوئے اس ادارے کی سربراہ جیکولین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت غریب افراد کی فلاح کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔پاکستان کا مستقبل انسانی وسائل کی معیاری ترقی میں ہے ۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ محروم طبقات اور بچوں کی صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ محروم طبقات کو برابر مواقع دستیاب ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی شعبے کے منصوبوں سے ملک میں کاروبار کے مواقع پیدا ہونگے اور ملک ترقی کرے گا۔مس جیکولین نے پاکستان کے سماجی شعبہ میں منفرد انداز متعارف کرانے اورسرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -