پنجاب اسمبلی،صحت کی ناقص صورتحال سے متعلق 2 قرارداد میں جمع

پنجاب اسمبلی،صحت کی ناقص صورتحال سے متعلق 2 قرارداد میں جمع

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں مختلف قرار دادیں جمع کروادی گئی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں طبی سہولیات کی شدید کمی کی وجہ سے 48گھنٹوں میں 19بچوں کی اموات ہوچکی ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ وہاں 54میں سے 28وینٹی لیٹرز خراب ہیں اور ضرورت کے وقت بچوں کو وینٹی لیٹرز نہیں مہیا کئے جاتے۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں خناق سے بھی اموات ہورہی ہیں۔ چلڈرن ہسپتال سمیت پنجاب کے بہت سے ہسپتالوں میں خناق کے علاج کی ادویات اور انجکشن دستیاب نہیں جہاں اب تک 26بچے موت کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان حالات سے بچوں کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چلڈرن ہسپتال میں وینٹی لیٹرز اور تمام ضروری ادویات خصوصاً جان بچانے والی ادویات اور آلات جیسا کہ وینٹی لیٹرز کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے اور بچوں کی زندگیاں بچائی جائیں ۔دریں اثناء رکن اسمبلی باسمہ چودھری اور ایم پی اے خدیجہ عمر کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے مطابق پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے سٹاف کی نااہلی کی بناء پر بیش قیمت پولیو ویکسین (آئی پی وی) ضائع ہوگئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -