کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام ...

  

لاہور (کامرس رپورٹر)کسٹم انٹیلی جنس لاہور نے دو مختلف کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کے سامان کی سمگل کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سمگل شدہ سامان ٹرین اور بس کے ذریعے لاہور لایا جا رہا تھا ۔ کسٹم انٹیلی جنس نے کوئٹہ سے لاہور آنے والی ٹرین پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ اور کپڑا برآمد کر لیا دوسری کارروائی پشاور سے لاہور آنے والی بس نمبر ایل ڈبلیو سی 8306سے لاکھوں روپے مالیت کا ستریاں ، شیمپو اور کپڑا برآمد کر لیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -