نشے میں طیارہ اڑانے والے پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت منظور

نشے میں طیارہ اڑانے والے پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں طیارہ اڑانے والے پائلٹ عصمت محمود کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیپٹن عصمت محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، درخواست گزار پر الزام ہے کہ اس نے شراب کے نشے میں جہاز اڑایا، درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لینڈنگ گیئر ٹوٹنے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ قانون کے مطابق شراب پینا قابل ضمانت جرم ہے، محکمہ پراسیکیوشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے شراب پینے کی وجہ سے کئی مسافروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا، فاضل بنچ نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد ملزم عصمت محمود کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 5،5لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -