91لاکھ روپے کے قرض نادہندہ وکیل کی 7مارچ تک عبوری ضمانت منظور

91لاکھ روپے کے قرض نادہندہ وکیل کی 7مارچ تک عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے 91لاکھ روپے کے قرض نادہندہ وکیل کی 7مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیاہے ۔مسٹر جسٹس طارق عباسی اور مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار علمدار حسین کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علمدار حسین نے 2006ء میں بینک آف پنجاب سے ڈیری فارم کے لئے 91لاکھ روپے قرض لیا اور کاروبار میں نقصان ہونے پر قرض واپس نہیں کر سکا، جس پر نیب نے بینک آف پنجاب کی درخواست پر انکوائری شروع کر دی ہے ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ قرض کی واپسی کے لئے پنجاب بینک نے درخواست گزار کے خلاف ٹرائل کورٹ میں ایک کروڑ 36لاکھ 19 ہزار 967روپے ریکوری کا دعویٰ بھی دائر کر رکھا ہے ، عدالت میں دعویٰ کے زیر سماعت ہونے کے باوجود نیب نے طلبی کے نوٹسز بھجوائے ہیں اور خدشہ ہے کہ درخواست گزار وکیل علمدار حسین کو گرفتار کر لیا جائے گا، انہوں نے استدعا کی کہ درخواست گزار نیب کی تفتیش میں شامل ہونا چاہتا ہے اس لئے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے قرض نادہندہ وکیل کی سات مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -