پروفیسر عنبرین جاوید کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وائس چانسلر اور خاتون سے جواب طلب

پروفیسر عنبرین جاوید کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وائس چانسلر اور خاتون سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سیاسیات ڈیپارٹمنٹ کی پروفیسر عنبرین جاوید کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وائس چانسلر یونیورسٹی اور خاتون پروفیسر سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رانا اعجاز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عنبرین جاوید کو سیاسیات ڈیپارٹمنٹ میں بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے جو یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے بتایا کہ صرف سیاسیات کی ڈگری رکھنے والے کو ہی پروفیسر تعینات کیا جا سکتا ہے لیکن عنبرین جاوید کے پاس ڈیفنس اینڈ سٹریٹجک اور ایشین سویلائزیشن کی ڈگریاں ہیں جو سیاسیاست کی ڈگری کے برابر نہیں ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عنبرین جاوید کی بطور پروفیسر سیاسیاست تعیناتی کالعدم کی جائے، عدالت نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی اور پروفیسر عنبرین جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11مارچ تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -