وزیر اعلی کی پی یوجے کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر شہزادحسین بٹ اوردیگر عہدیداران کو مبارکباد
لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے پر صدر شہزادحسین بٹ اور دیگرعہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلی نے نو منتخب صدر شہزاد حسین بٹ، سیکرٹری عامر سہیل ، فنانس سیکرٹری شہباز اکمل جندران ، سینئر نائب صدر انصار حسین زاہد، نائب صدر میاں شاہد ندیم، جائنٹ سیکرٹری شرقی احمد ٹیپو اور گورننگ باڈی کے ممبران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ صحافی برادری نے پی یو جے کی نو منتخب قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے امید ہے وہ اس پر پورا اترے گی اور نو منتخب قیادت صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے گی اور وزیر اعلی نے کہا کہ صحافی برداری نے ملک میں جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔