کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلانے کے الزام میں 105ملزمان کے کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی

کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلانے کے الزام میں 105ملزمان کے کیس کی سماعت ...

  

لاہور(نامہ نگار)کوٹ رادھاکشن میں میاں بیوی کوزندہ جلانے کے الزام میں 105ملزمان کے کیس کی سماعت 8مارچ تک ملتوی۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے پراسکیوشن کوآئندہ تاریخ پرمزید گواہ پیش کرنے کاحکم دیاہے۔انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے بھٹہ مالک یوسف گجرسمیت 105ملزمان کے خلاف دائرمقدمہ کی سماعت کی۔عدالت میں کوٹ رادھا کشن پولیس نے چالان پیش کررکھا ہے۔ ملزمان کوجیل سے عدالت میں پیش کیاگیاجبکہ پراسکیوشن کی جانب سے تین گواہوں نے اپنی شہادت قلمبندکرائی۔ ملزمان کے وکلا نے وقوعہ کے گواہوں سے جرح کی۔عدالت نے مزید گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -