صارفین کی سہولت کیلئے کسٹمر سرو س سنٹروں کی اپ گریڈیشن جاری ہے، محمود ضیاء

صارفین کی سہولت کیلئے کسٹمر سرو س سنٹروں کی اپ گریڈیشن جاری ہے، محمود ضیاء

  

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن کے جی ایم میاں محمود ضیاء احمد نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے گیس کمپنی لاہور ریجن کے دفتر سمیت لاہور میں قائم گیس کمپنی کے سب آفس کے (ایریا دفاتر) میں کسٹمر سرو س سنٹروں کو مزید اپ گریڈ کیا جا رہا ہے کہ جس سے صارفین کو گیس کے نئے کنکشنوں کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد گیس کنکشن کے حصول اور گیس کنکشن منقطع ہونے پر دوبارہ کنکشن سمیت گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات کو دور کرنے میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت حاصل ہو گی۔ اس سلسلہ میں لاہور ریجن اور گیس کمپنی کے سب آفس واقع جوہر ٹاؤن ایریا آفس میں جدید نوعیت کے کسٹمر سروس سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، جس میں ڈپٹی چیف انجینئر یا سینئر ایگزیکٹو آفیسر عہدہ کا افسر کسٹمر سروس سنٹر کا انچارج جبکہ شعبہ بلنگ ، شعبہ سیلز اور دیگر شعبوں کے ایگزیکٹو عہدہ کے افسران اور ملازمین کی تعیناتی کر دی گئی ہے، جس میں کسٹمر سروس سنٹروں کی کارکردگی کلوز سرکٹ کیمروں کے ذریعے مانیٹر کی جا رہی ہے جبکہ کسٹمر سروس سنٹروں کے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کے لئے متعلقہ شعبوں کے افسران کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اس سلسلہ میں جی ایم لاہور ریجن میاں محمود ضیاء احمد کے حکم پر لاہور ریجن کے بعد سیلز کے سربراہ ڈپٹی چیف سیلز آفیسر عمرا ن آصف نے گزشتہ روز ہربنس پورہ میں قائم سب آفس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہربنس پورہ گیس کمپنی کے سب آفس میں کسٹمر سروس سنٹر کا معائنہ کیا اور بعدازاں شعبہ سیلز کے افسران اور ملازمین سے میٹنگ کی، اس موقع پر عمران آصف نے کہا کہ صارفین کسٹمر سروس سنٹروں کے قیام سے صارفین مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت حل کئے جا رہے ہیں جس سے صارفین کا وقت بچ سکے گا اور دفاتر کے اندر مختلف شعبوں میں چکر لگانے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -