کراچی ، منگھو پیر میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر رینجرز کا کارروائی ، تین دہشتگرد ہلاک

کراچی ، منگھو پیر میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر رینجرز کا کارروائی ، تین ...

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) منگھوپیر کے علاقے میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کا کہناہے کہ منگھوپیر کے علاقے میں دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی اس دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ منگھوپیرکے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جس دوران رینجرز اہلکار اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں اور علاقے کو کلیئر کیا جارہاہے۔

مزید :

علاقائی -