خطے میں استحکام پر امن افغانستان سے ہی ممکن ہے ، خواجہ آصف

خطے میں استحکام پر امن افغانستان سے ہی ممکن ہے ، خواجہ آصف

  

 اسلام آباد(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں کیونکہ4 گزشتہ دہائیوں سے دونوں ممالک کے عوام کٹھن مراحل سے گزررہے ہیں،حکومت پاکستان پرامن افغانستان کے حق میں ہے کیونکہ افغانستان کے امن سے خطے کا امن مشروط ہے۔افغان امن عمل کے مذاکرات کی قیادت افغانستان کررہاہے،4ملکی مذاکرات میں افغانستان پر کوئی بیرونی دباؤ نہیں ۔ وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں افغانستان کے اولسی جرگے کے اسپیکر اوراراکین کی ایوان میں آمد پر اظہارخیال کررہے تھے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ حکومت پرعزم ہے،وزیراعظم اورآرمی چیف اوراعلی حکام کے افغان دورے بھی اس بات کا مظہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے،افغانیوں کو کسی صورت اپنے سے الگ نہیں سمجھتے،4ملکی مذاکرات جو افغانستان میں امن کے حوالے سے ہورہے ہیں،خوش آئند ہیں،اس سلسلے میں افغانستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔پاکستان ہمیشہ پرامن افغانستان کے حق میں ہے۔

مزید :

علاقائی -