عوام کے مسائل کا حل آئین کی بالادستی پرمنحصرہے،میاں محمد اسلم
لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل آئین کی بالادستی پرمنحصرہے، اگرآئین پر عمل درآمد ہوجاتا تو پاکستان دنیا بھر میں ترقی کی مثال بن چکا ہوتا ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے منصورہ میں جاری پانچ روزہ مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اور ڈائریکٹر ادارہ معارف اسلامی حافظ محمد ادریس بھی موجود تھے۔میاں محمد اسلم نے کہا کہ ملکی معیشت چند ہاتھوں میں جکڑی ہوئی ہے اوراشرافیہ کے چند خاندانوں نے پورے قومی سرمائے کواپنے تصرف میں لے رکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورا نظام کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے اب عوام اب اس ظلم و جبر اور استحصال سے آزادی چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈنڈے کے زوراور بندوق کی نوک پر نہیں پر امن اور جمہوری جدوجہد سے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔