پاکستان میں پھر ایک بھٹو کی ا شد ضرورت ہے،فائزہ ملک

پاکستان میں پھر ایک بھٹو کی ا شد ضرورت ہے،فائزہ ملک

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سمٹ کانفرنس میں تمام مسلم ممالک کے سربرہان کو اکٹھا کیا تھا اب پاکستان میں پھر ایک بھٹو کی ا شد ضرورت ہے جس پر پوری مسلم امہ اعتماد کرتی ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پریس کلب میں بے نظیر بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسلامی سربراہ کانفرنس ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ( ن) داتا گنج بخش ٹاؤن شعبہ خواتین کی صدر سیدہ حمیرا نے پیپلزپارٹی میں شمولیت بھی اختیار کی۔ فائزہ ملک نے کہاکہ جب تک بھٹو کا نظریہ زندہ ہے یہ ملک بھی زندہ ہے ۔ سیمینار سے پیپلزپارٹی لاہور کے سیکریٹری فنانس عامر حسن، پیپلزپارٹی کی رہنماء بشریٰ ملک ، نذیر ملک ، الیاس خان ایڈووکیٹ او ردیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -