ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 10 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا خدشہ،ہسپتال میں داخل

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 10 سالہ بچے میں پولیو وائرس کا خدشہ،ہسپتال میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ)الائیڈ ہسپتال میں پولیو کے10 سالہ مشتبہ مریض بچے کو علاج معالجہ کیلئے لایا گیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی سرور کے دس سالہ بیٹے مدثر کو شدید تکلیف کے باعث الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں علاج معالجہ کے دوران ڈاکٹرز نے شک پڑنے پر اس کے پولیو کے ٹیسٹ لیکر این آئی سی اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں اور اس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر راشد مقبول اور انچارج ڈاکٹر معصومہ سردار نے بتایا کہ عموما چھوٹی عمر کے بچوں کو جسم کے پانچ مختلف حصوں میں کھچاؤ محسوس ہوتا ہے ۔ رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -