وائلنس بل کی بدولت خواتین پر تشدد کاانسدادہو گا،حمیدہ وحیدالدین

وائلنس بل کی بدولت خواتین پر تشدد کاانسدادہو گا،حمیدہ وحیدالدین

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے وائلنس بل کی اتفاق رائے سے منظوری کے بعد خواتین پر تشدد کی روک تھام ممکن ہو سکے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں پنجاب پروٹیکشن آف وویمن اگینسٹ وائلنس بل کی متفقہ منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر حکومت نے خواتین کو تحفظ اور شیلٹر فراہم کرنے اور گھریلو خواتین سمیت تشدد کا شکار خواتین کی بحالی کے لئے موثر نظام تحفظ وضع کرنے کی ضرورت محسوس کی ۔انہوں نے کہا کہ وائلنس بل میں گھریلو تشدد ، جذباتی ، نفسیاتی اور بد کلامی ، معاشی استحصال ، سٹاکنگ اور سائبر کرائم سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے ۔ حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ بل کی رو سے اگر عدالت شکایت کنندہ اس موقف سے متفق ہو کہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے یا بنایا جا سکتا ہے تو وہ عبوری حکم ، پروٹیکشن آرڈر، ریذیڈینس آرڈر اور مانیٹری آرڈر جاری کر سکتی ہے ۔ان احکامات کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور قیدکی سزا رکھی گئی ہے ۔حمیدہ وحیدالدین نے وائلنس بل کی متفقہ منظوری پر خواتین اراکین اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا اور مبارکباد دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -