پیرا میڈیکل سٹاف کااحتجاجی تحریک اور پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

پیرا میڈیکل سٹاف کااحتجاجی تحریک اور پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

  

لاہور( جنرل رپورٹر) صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمپلائز سکیل 1 سے چار کے سروس سٹرکچر، ڈیلی ویجز ملازمین اور ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن نے یکم مارچ کو احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے اور 16 مارچ کو پنجاب اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین محمد یوسف بلا، صوبائی صدر جاوید چوہان، جنرل سیکرٹری رحمت سندھو اور چودھری وسیم نے گزشتہ شام ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی چیئرمین محمد یوسف بلا نے کہا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سکیل ایک سے چار تک کے سرکاری ملازمین کے سروس سٹکچر کو اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں کئی کئی سالوں سے ملازمین ورک چارج، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور انہیں کئی سالوں سے مستقل نہیں کیاجا رہاہے جبکہ سکیل 5 سے سکیل 15 تک کے ملازمین کو ہیلتھ رسک الاؤنس نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -