کیبل ایسوسی ایشن کا آج پنجاب بھر میں سسٹم 3گھنٹے کے لئے بند کرنے کا اعلان

کیبل ایسوسی ایشن کا آج پنجاب بھر میں سسٹم 3گھنٹے کے لئے بند کرنے کا اعلان

  

ملتان ( خصوصی رپورٹ) جنرل سیکرٹری کیبل ایسوسی ایشن آف پاکستان چودھری طاہر جاوید نے جنوبی پنجاب کے کیبلز عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ آئندہ کسی بھی سسٹم کو بند نہیں کیا جائیگالیکن اس وعدے کے برعکس گزشتہ ہفتے حکام نے لاہور میں پانچ سسٹم بغیر وجہ بتائے بند کر دئے جبکہ نئے ٹیکسز کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے جس پر کیبل آپریٹرز سراپا احتجاج ہیں۔ چودھری طاہر جاوید نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے، جنرل سیکرٹری کیبل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے خلاف وہ کل شام 7 سے 10 بجے تک پنجاب بھر کا کیبل سسٹم بند کر دیں گے اور اگر حکومت نے ان کی بات نہ مانی تو سات روز بعد پنجاب بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے کیبل بند کر دیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -