فیصل آباد، ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان کو جعلی ٹوکن جاری کرنیکا انکشاف، لاکھوں کی خوردبرد
فیصل آباد(بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر برانچ عملہ نے اپنے خاص پرائیویٹ آدمیوں کے ساتھ مل کر بوگس ٹوکن لگاتے ہوئے حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ لاکھوں روپے خرد برد کرنے کا انکشاف ۔ باخبر ذرائع کے مطابق شہر بھر میں متعدد گاڑیوں کے د س برسوں سے ٹوکن ری نیونہیں کرائے گئے تھے‘ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ہدایات پر نادہندہ گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوتے ہی موٹر برانچ کا کرپٹ عملہ متحرک ہو گیا اور اپنے کارخاص افراد کے ذریعے ٹوکن ریونیو کرنے کے دوران 9-9سال کے ٹوکن بوگس لگا کر اور آخری موجودہ ٹوکن اصل لگا کر خود لاکھوں روپے کی جعل سازی اور کرپشن کی اور اس طرح حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچاایا انہی ذرائع کے مطابق موٹر برانچ کے ایک سینئر آفیسر سمیت دیگر عملہ تقریبا پندرہ سال سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود ایک ہی جگہ تعینات ہے عوام کی طرف سے اعلیٰ حکام کو تمام شکایات کے باوجود موٹر برانچ کے کسی بھی عملہ کا تبادلہ نہ ہو سکا جبکہ موٹر برانچ عملہ نے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان کرتے ہوئے خود لاکھوں روپے کی پراپرٹی بنا لیں دریں اثناء ایک پراپرٹی ٹیکس انسپکٹر کی طرف سے لاکھوں روپے کی کرپشن کی شکایات ڈی جی پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن اکرم اشرف گوندل نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بناتے ہوئے انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے انہی ذرائع کے مطابق خصوصی ٹیم آج لاہور سے سپیشل انکوائری کرنے کیلئے آ رہی ہے جبکہ انکوائری کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن کے تمام عملہ جو عرصہ دراز سے ایک ہی سرکلز میں تعینات ہیں ان کے تبادلوں کے بارے میں اعلی حکام نے غوروفکر کرنا شروع کر دیا ہے۔