بھٹہ مالکان کے سیکرٹری لیبر سے مذاکرات ناکام، ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار

بھٹہ مالکان کے سیکرٹری لیبر سے مذاکرات ناکام، ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اسد اقبال ) بھٹہ مالکان کے سیکرٹری لیبر سے ملک گیر ہڑتال کے ایشو پر مذاکرات ناکام ہو گئے ،بھٹہ مالکان ایسو سی ایشن نے ملک گیر ہڑتال بر قرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے سیکرٹری لیبر کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ مالکان کی جانب سے تحفظات دور نہ ہو نے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کے پیش نظر گزشتہ روز سیکرٹری لیبر علی سر فراز نے بھٹہ مالکان ایسو سی ایشن کو مذاکرات کیلئے اپنے دفتر بلایا جس میں مرکزی صدر شعیب خان نیازی ، صدر لاہور رانا سبحان علی اور جنرل سیکرٹر ی عید محمد بٹ نے شر کت کی ۔ بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری لیبر نے بھٹہ مالکان کو انتباہ کیا کہ وہ اپنی ضد چھوڑ کر حکو مت کے ساتھ تعاون کر یں بصورت دیگر سخت کر یک ڈاؤ ن کیا جائے گا جس کے پیش نظر وفد میں شر یک رہنماؤ ں نے جب اپنا مو قف پیش کر نے کی کو شش کی تو سیکرٹری نے سخت موقف برقرار رکھا جس کے باعث مذاکرات بے نتیجہ رہے ۔ پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے پاکستان بھٹہ مالکان ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر شعیب خان نیازی اور عید محمد بٹ نے بتایا کہ گزشتہ روز ہو نے والے مذاکرات میں سیکرٹری لیبر نے سخت الفاظ کا استعمال کیا جس کی پرزور مذمت کر تے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیکرٹری لیبر وزیر اعلی پنجاب کو زمینی حقائق بتانے کی بجائے گمراہ کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات پورے ہو تے نظر نہیں آ رہے جس کے پیش نظر ہم نے ہڑتال کو تاحال برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بھٹہ مالکان ایسو سی ایشن پاکستان نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکرٹری لیبر کو تبدیل کیا جائے ، اگر بھٹہ مالکان ہڑتال پر چلے گئے تو اس سے نہ صر ف حکو مت ریو نیو سے محرو م رہے گی بلکہ لاکھوں افراد کے معاشی قتل کی ذمہ دارپنجاب حکو مت ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -