بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی ، درجنوں گرفتار ، مقدمات درج

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی ، درجنوں گرفتار ، مقدمات درج

  

 لاہور( کامرس رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان اور چیف انجینئر (آپریشن) مجاہد اسلام بلا کی خصوصی ہدایت پر ایس ای تھرڈ سرکل مجاہد سعید رانا اور ایکسیئن شالیمار ڈویژن الطاف قادر کی نگرانی میں ایس ڈی او صحافی کالونی شاہد حسین ملک اور ایس ڈی او باٹا پور احمر نعیم نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے والے 20 سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ ہڈیارہ ، برکی اور تھانہ باٹا پور میں الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔ ایکسیئن شالیمار ڈویژن الطاف قادر کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو قیصر زمان اور چیف انجینئر (آپریشن) مجاہد اسلام بلا نے لیسکو کے تمام ایس ایز اور ایکسیئن سمیت ایس ڈی اوز کو بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا ٹاسک دے رکھا ہے، جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو اور چیف انجینئر (آپریشن) مجاہد اسلام بلا نے خصوصی طور پر ایس ای تھرڈ سرکل مجاہد سعید رانا کو اس حوالے سے ہدایات دیں جس پر ایس ای تھرڈ سرکل مجاہد سعید رانا نے ایکسیئن شالیمار ڈویژن الطاف قادر کی نگرانی میں ایس ڈی او صحافی کالونی شاہد حسین ملک ، ای ڈی او باٹا پور احمر نعیم اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں اور لاہور کے سرحدی علاقہ میں واقع دیہاتوں میں زرعی ٹیوب ویلوں اور گھروں اور گاؤں کے ڈیروں پر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف گزشتہ روز گرینڈ آپریشن کر کے 6 بجلی چوروں کو ڈائریکٹ کنڈیا لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ ایکسیئن شالیمار ڈویژن الطاف قادر ایس ڈی او صحافی کالونی شاہد حسین ملک اور ان کی ٹیم نے منڈیانوالہ گاؤں میں چھاپہ مارا تو محمد الیاس، آصف قادر، عباس علی، بوڑا مسیح، فرمان علی اور غلام مسیح کے گھروں میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر سرعام بجلی چوری کی جا رہی تھی، جس پر محمد الیاس ، آصف قادر وغیرہ 6 ملزمان کے خلاف تھانہ برکی میں بجلی چوری کے الزام میں مقدمات درج درج کروا دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح بجلی چوروں کے خلاف ٹاسک فورس نے منہالہ خورد میں گھروں اوراس کے ارد گرد ڈیروں پر چھاپے مارے تو شرافت علی، محمد سردار، طارق جاوید، محمد دین، شہباز حسین کے ڈیروں گھروں میں ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی ۔ اسی گاؤں کے محمد ریاض ، رزاق احمد، سلمان خان وغیرہ ایک درجن سے زائد افراد کے ڈیروں پر سرعام کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -