احتساب روکا گیا تو حکمرانوں کی چھٹی ہو جائے گی،صاحبزادہ حامد رضا

احتساب روکا گیا تو حکمرانوں کی چھٹی ہو جائے گی،صاحبزادہ حامد رضا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ احتساب روکا گیا تو حکمرانوں کی چھٹی ہو جائے گی ، احتسابی عمل کو کمزور کرنے کیلئے (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی ایک پیج پر ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں احتساب سے خوفزدہ ہیں،بلا امتیاز احتساب سے جمہوریت کمزور نہیں مضبوط ہو گی ، حکومت میاں منشاء کی خاطر نیب کو برباد نہ کرے،مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تمام چھوٹے بڑے سیاستدانوں کو پکڑا جائے،حکومت پٹھان کوٹ واقعہ پر دفاعی انداز اختیار نہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس چشتیہ کے زیر اہتمام استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار کی صدارت مرکزی مجلس چشتیہ کے سربراہ پیر طارق ولی چشتی نے کی جبکہ مقررین میں مفتی محمد حسیب قادری ، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ، حاجی رانا شرافت علی قادری ، صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ و دیگر شامل تھے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپشن زدہ سیاسی نظام کو تبدیل کرنا ہو گا، ملک میں ہر طرف کرپشن پھیلی ہو ئی ہے،موجودہ نظام میں غریب کو انصاف میسر نہیں ہے،کرپٹ مافیا کو بچانا ملک و قوم سے غداری ہے،کرپٹ لوگوں کا احتساب ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے،حکومت مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو روکنے میں ناکا م ہو چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -