جمہوریت کی مضبوطی کیلئے موجودہ حکومت سے نجات ضروری ہے،الطا ف شاہد

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے موجودہ حکومت سے نجات ضروری ہے،الطا ف شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ نوازحکومت کی عمارت جھوٹ پرتعمیر کی گئی، اپنے جعلی اقتدار کی مضبوطی کیلئے قومی اداروں کوکمزورکر نا ان کی عادت ہے، پاکستان کے استحکام اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے موجودہ حکومت سے نجات ناگزیر ہے ۔پاکستان کی تکمیل اور تعمیروترقی صرف پرویز مشرف کی قیادت میں ہوگی جس دن پرویز مشرف کا سیاسی رول شروع ہوگیااس روزجعلی حکومت رول بیک ہوجائے گی اور قوم 12اکتوبر99ء کی طرح نجات اورآزادی کاجشن منائے گی وہ اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے زیراہتمام ایک پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ سچے پاکستانیوں کی دعائیں اوروفائیں اپنے محبوب قائدپرویز مشرف کے ساتھ ہیں ۔