مسلم لیگ نواز نے جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ رویہ اختیار کیا،شاداب رضا

مسلم لیگ نواز نے جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ رویہ اختیار کیا،شاداب رضا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) سنی تحریک کے مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہاہے کہ مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ رویہ اختیار کیا ہے،ملک کے قومی اداروں کو ذاتی جاگیر کی طرح استعما ل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،صوبہ کو مسلم لیگ نواز پولیس اسٹیٹ بنانا چاہتی ہے،سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی پنجاب داخلے پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں ، نواز لیگ صوبائیت کا تعصب پھیلانا چا ہتی ہے۔پنجاب کسی کے باپ داد کی جاگیر نہیں ہے۔غیر جمہوری طر ز حکومت اور آمرانہ رویوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔سنی تحریک محب وطن اور جمہوریت پسند جماعت ہے مسلم لیگ نواز بو کھلاہٹ کا شکار ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔سنی تحریک کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہونے کی بجائے نواز لیگ کو جمہوری طرز حکومت اختیار کرنا چاہئے۔جبکہ سنی تحریک کے رکن مر کزی رابطہ کمیٹی ڈاکٹر محمد شاہد حسین ،صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی،مفتی لیاقت حسین گجراتی علامہ مجاہد عبد الرسول خان،محمد زاہد حبیب قا دری،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ تارڈ ،سید عثمان حیدر شاہ نقوی ،جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے امیر صاحبزادہ پیر محمد داؤد رضوی ،مر کزی ادارہ فیضان ابو ا لبیان کے مر کزی امیر صاحبزادہ سید احمد فاروق شاہ مجد د ی ، ادارۃ المصطفیٰ کے امیر پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی ، عالمی تنظیم اہلسنت کے مر کزی ناظم اعلیٰ مو لا نا ضیاء اللہ قادری ،جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر مو لانا محمد رفیق احمد رضوی،پاسبان اہلسنت پاکستان کے مر کزی صدرمو لانا محمد ذکا ء اللہ رضوی ،جماعت اہلسنت کے مر کزی رہنما پنجاب علامہ خالد حسن مجددی ، سردار محمد طا ہر ڈوگر ،شیخ محمد نواز قادری و دیگر نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ نواز انتقامی سیاست کی بد ترین مثال ہے عوامی طاقت سے ایسی کسی بھی پابندی کو قبول نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -