حکومت میٹرو بس منصوبے کا ریکارڈ پی اے سی کو فراہم کرے،نوشین حامد

حکومت میٹرو بس منصوبے کا ریکارڈ پی اے سی کو فراہم کرے،نوشین حامد

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میڑوبس پراجیکٹ کے اخراجات کا ریکاڈ پبلک اکاؤ ئنٹس کمیٹی کو فراہم کرے، حکومت پنجاب کے ذمہ داران پبلک اکاؤ ئنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے خوف زدہ ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احتساب سے بچنے کے لئے سرکاری وسائل لوٹنے والے اکٹھے ہورہے ہیں لیکن اس بار ان کا گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہوسکے گا ، انہوں نے کہاکہ عوام شفاف احتساب چاہتے ہیں ،پورے ملک میں احتساب کا نعرہ لگ رہا ہے ،ملک کے کونے کونے ،کوچہ کوچہ اور قریہ قریہ میں احتساب کا مطالبہ کیا جارہا ہے ،عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والے اب احتساب کے مطالبہ پر پریشان نظر آرہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -