مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں،ڈاکٹر ندیم اشرف

مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں،ڈاکٹر ندیم اشرف

  

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب وائس چےئرمین 230 صدر انجمن تاجران بینک سٹاپ چونگی امر سدھو ڈاکٹر ندیم اشرف مسلم لیگ ن پی پی 153 کوآرڈینیٹرصدر امن کمیٹی پنجاب محمد سلیم رضا نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں،وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میاں برادران ہمہ وقت کوشاں ہیں اورعوامی فلاح و بہبود حکو مت کی بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ دور حاضر کے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوناپڑے گا اس کے بغیرہم وقت کے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک سے بیروزگاری،دہشتگردی سمیت دیگر بحرانوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،ہر قسم کی سازشوں،تنقید اور عدم تعاون کے باوجود کر پشن ، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈیرہ ڈاکٹر ندیم اشرف میں یونین کونسل 230 اتحاد پارک کے سماجی و سیاسی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگوں کر تے ہوئے کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -