پی ایچ اے اہلکاروں کی ملی بھگت،معیوب سائن بورڈ کا صفایا نہ ہو سکا
لاہور(اپنے خبر نگار سے) شہر میں معیوب سائن بورڈز کا صفایا نہ کرایا جا سکا ، پی ایچ اے کی پالیسی کے تحت شہر میں غیر اخلاقی یا بھارتی اداکاروں کی تصاویر کے حامل سائن بورڈز آویزاں نہیں کئے جا سکتے تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے روزنامہ پاکستان میں تفصیلی سٹوری شائع ہونے کے باوجود انتظامیہ حرکت میں نہ آئی جس کے باعث ان دنوں شہر بھر میں جگہ جگہ ،خاص کرفلائی اورزپر غیر اخلاقی اور معیو ب سائن بورڈز نظر آتے ہیں پارکس اینڈ ہاٹیکلچر اتھارٹی لاہور کی پالیسی کے مطابق شہر میں مرد و عورت کے جسم کی غیرضروری نمائش اور بھارتی اداکاروں کی تصاویر کے حامل سائن بورڈزفلیکس یا ہورڈنگزآویزاں نہیں کئے جا سکتے لیکن مبینہ طور پی ایچ اے کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے شہر میں ایسے سائن بورڈز نظر آتے ہیں جن میں مرد حضرات انڈر وےئرجیسی مصنوعات کا با تصویر اشتہار اور بھارتی فلموں کے معروف اداکار اور اداکارہ معیوب حالت میں صابن کا اشتہار دیتے نظر آتے ہیں اسی طرح بعض فوم کے اشتہارات میں بھی خواتین کو معیوب حالت میں پیش کیا جاتا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل میاں شکیل احمد شہر میں معیوب غیر اخلاقی اور فحاشی پر مبنی سائن بورڈز آویزاں کرنے کے مخالف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ معیوب سائن بورڈز کسی صورت برداشت نہیں کئے جائینگے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔