بزرگوں کی روایات کو زندہ رکھنے والی قومیں ہی آگے بڑھ سکتی ہیں،جمیل احمد

بزرگوں کی روایات کو زندہ رکھنے والی قومیں ہی آگے بڑھ سکتی ہیں،جمیل احمد

  

لاہور (پ ر) ادبی، سماجی، فلاحی تنطیم میواتی دنیا کا پروگرام ’’یادِ رفتگاں‘‘ کے نام سے پنجابی کمپلیکس فیروز پور روڈ پر ہوا جس کا مقصد اپنے بزرگوں کی ادبی خدمات کو نئی نسل سے روشناس کروانا تھا۔ ادبی ، سماجی اور فلاحی تنظیم ’’میواتی دنیا‘‘ کے زیرِ اہتمام میو سماج، زبان و ادب اور تاریخ و تہذیب کے حوالے سے نمایاں کردار کی حامل شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر جمیل احمد میو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی اس تیز رفتار دوڑ میں وہی قومیں زندہ رہ سکتی ہیں جو اپنے بزرگوں کی تہذیب، اپنی روایات و اقدار کو زندہ رکھیں گی اس سلسلہ میں میواتی دنیا ادب، ثقافت اور تاریخ پر بڑی ذمہ داری سے کام کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اْن کے علاوہ اسلام آباد سے آئے راؤ محمد اسلم خاں میو نے کہا میں میواتی دنیا کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے ہیروز کو یاد رکھا اور ان کے خاندان کے لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں سکندر سہراب میو، قیس چوہدری چھرکلوت میو، کرنل(ر) محمد علی میو، برگیڈئیر(ر) سراجدین، ابراہیم انجم میواتی، عظیم اللہ خاں ایڈووکیٹ،چوہدری نبی احمد میو ، نسیم اقبال ، ریاض رومانی، احمد فہیم، اسد اللہ ارشد، اور انڈیا سے آئے عثمان میو نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -