عوام کو اورنج ٹرین نہیں دو وقت کی روٹی اور تعلیم چاہیے،ثمینہ خالد گھرکی

عوام کو اورنج ٹرین نہیں دو وقت کی روٹی اور تعلیم چاہیے،ثمینہ خالد گھرکی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ عوام کو اورنج ٹرین ،میٹرو بس نہیں بلکہ دو وقت کی روٹی ،تعلیم،صحت،پینے کا صاف پانی اور روزگار چاہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے (ن)لیگ کی حکومت آئی ہےُ اس دن سے عوام کی زندگی تباہ ہو گئی ہے،غریب عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب ،مظلو م اور پسے ہو ے طبقات کی واحد جماعت ہے جو اسمبلی کے اندر اور باہر قوم کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اداروں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دے گی،مزدروں کو حکومت جینے کا حق دے،حکمران قرض لینے کاعالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہے ،دنیا کی مہنگی ترین ٹر ین بنا ئی جا رہی ہے حکمران غریب مکاؤ اور مال بناؤ پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -