حکمران عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں مناسب ریلیف نہیں دے رہے،میاں ایوب

حکمران عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں مناسب ریلیف نہیں دے رہے،میاں ایوب

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا کہ بدقسمتی سے جب بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو کوئی وقت ضائع کیے بغیر پاکستان کے حکمران بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر سارا بوجھ عوام کو منتقل کر د یتے ہیں لیکن جب عوام کو ریلیف دینے کا سنہری موقع آتا ہے تو تب حکومت لیت و لعل سے کام لیتی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرتی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر رکھے ہیں کیونکہ حکومت تقریباََ 45فیصد ٹیکس ان مصنوعات سے اکھٹا کر رہی ہے اور عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے علاوہ 6روپے سے 14روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے لیکن حکومت کی اس روش نے ملک میں توانائی کی قیمت اور کاروبار کی لاگت میں بہت اضافہ کر دیا ہے جبکہ غریب عوام مہنگائی سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد دیگر بھاری ٹیکسوں کو ختم کرے اور ان مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب حد تک کمی کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -