بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات کی آگاہی مہم کو فروغ دے رہے ہیں،ذکیہ شاہ نواز

بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات کی آگاہی مہم کو فروغ دے رہے ہیں،ذکیہ شاہ نواز

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی و تحفظ ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی آبادی کے مسئلہ کو وسیع تر تنا ظر میں دیکھتے ہوئے عوامی سطح پر تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی کی مہم کو فروغ دے رہا ہے جس کے تحت لوگوں میں شعور عام کیا جارہا ہے کہ بہتر وسائل کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ وسائل اور آبادی میں توازن پیدا کیا جائے اس سلسلے میں فیملی ویلفیئر سنٹر بہبود آبادی پروگرام کے تحت خدمات فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے اپنے دفتر میں این جی اوزکے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے خاندان کو رواج دینے کے لیے جاری آگاہی پروگرام میں مزید بہتری پیدا کرنے کے لیے مردوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جارہا ہے کیو نکہ مردو ں کو ہمارے معاشرے میں فیصلوں کا مجاز سمجھا جاتا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی وجوہات کا تدارک کرنے کی ضرورت ہے جن میں فرسودہ رسم و رواج ، کم عمری کی شادیاں ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -